پٹرول سستا ہونے سے موٹرسائیکل کی خریداری بڑھ گئی

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد بائیکس فروخت

پیر 12 اکتوبر 2015 22:36

پٹرول سستا ہونے سے موٹرسائیکل کی خریداری بڑھ گئی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)بسوں کے دھکوں سے بچنے اور پٹرول سستا ہونے کے باعث عوام نے موٹر سائیکل کی خریداری تیز کر دی۔ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد بائیکس فروخت ہو گئیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بد ترین صورتحال اور پٹرول کے دام میں بتدریج کمی سے عوام کا رحجان موٹر سائکل کی خریداری میں بڑھ چکا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2015 26 فیصد زائد موٹر بائیکس کی فروخت ر۔ کارڈ کی گئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے سندھ میں چنگچی رکشے کی بندش سے بھی موٹر سائیکل کی سیل کو فروغ ملا ہے۔