ایاز صادق کی جیت وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، ترقیاتی کامو ں کی مخالفت کرنے والوں نے اپنی اس روش کا نتیجہ دیکھ لیا ، یقین ہے وہ اپنے اس طرز عمل پر نظرثانی کریں گے اور ترقیاتی عمل کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 22:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی جیت وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب کرانے پر حلقہ این اے 122 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) نے این اے 122 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

۔ و ہ پیرکو اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے عزم کے ساتھ فلاح عامہ اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور لاہور سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کامو ں کی مخالفت کرنے والوں نے اپنی اس روش کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ یقین ہے کہ وہ اپنے اس طرز عمل پر نظرثانی کریں گے اور ترقیاتی عمل کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بات آج یہاں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں سردار اویس لغاری، سردار جمال لغاری، جاوید اختر اور محمود قادر خان شامل تھے۔