و فا قی حکومت کی پا لیسیوں کی بھر پور میڈ یا کو ریج کیلیئے وزارتوں کے تر جمان سما جی میڈیا پر فعال رہیں، پر نسپل انفا رمیشن آ فیسر را ؤ تحسین کی وزارتوں کے تر جمان اور پی آر آفیسرز کو بر یفنگ

پیر 12 اکتوبر 2015 22:34

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )پر نسپل انفا رمیشن آ فیسر را ؤ تحسین نے وزارتوں کے حوالے سے وفا قی حکومت کی پا لیسیوں کی متعلقہ معلو مات کی بھر پور میڈیا کو ریج کے لیئے تر جمان کو سما جی میڈیا پر فعال رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز را ؤ تحسین نے وزارتوں اور مختلف ڈویژنز کے تر جمانوں کو سما جی میڈیا کے مؤ ثر استعمال اور اس کی پیشہ وارا نہ واقفیت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا جمہو ری معا شروں میں اہم کردار ادا کر تا ہے ، حکومتی اقدا مات کے حوالے سے حقیقی تصور اجا گر کر نے میں میڈ یا کے ساتھ را بطے میں رہنا مفید عمل ہے۔

انہوں نے سما جی میڈ یا کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے سماجی میڈ یا کی اپلیکیشنز فیس بک،ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر فعال رہنے کے حوالے سے تر جمانوں کی رہ نما ئی بھی کی۔سماجی میڈ یا کی افا دیت کے حوالے سے پر یس انفا رمیشن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ ورکشاپ میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تر جمانوں اور پی آر افسران نے شرکت کی ۔