بھارت کے مختلف عناصر پاکستان میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں‘ ’’را‘‘ بلوچستان ‘ کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں سرگرم ہے ،مشیر خارجہ سرتاج عزیزکابیان

پیر 12 اکتوبر 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت کے مختلف عناصر پاکستان میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں‘ ’’را‘‘ بلوچستان کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں سرگرم ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم خارجہ پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ، دنیا جانتی ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پر امن ہے۔

(جاری ہے)

1998ء میں ایٹمی دھماکوں کے وقت 5 بلین ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا نے اعتراف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں پاکستان ذمہ دار ملک ہے ۔ جوہری پروگرام پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ میں ’’را‘‘ کی پاکستان میں سرگرمیوں کا معاملہ اٹھائیں۔ افغانستان میں بات چیت کے عمل سے ہی امن و امان قائم ہو گا