وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی عبوری قیمت مسترد کردی

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 22:21

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی عبوری قیمت مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گزشتہ دنوں ملک میں ایل این جی گیس کی عبوری قیمت کی منظوری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عبوری قیمت کے مطابق ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت لگ بھگ 9 ڈالر مقرر ہوئی تھی۔ تاہم اب اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی مقرر کی گئی عبوری قیمت کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے عبوری قیمتوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ پی ایس او اور دونوں گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :