پیاف نے خواجہ شاہ زیب اکرم ( فرایا) کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد، عرفان اقبا ل

ارشد بیگ کو سیےئنر وائس چیئر مین فرایا منتخب ہونے پر مبارکباد،تنویر احمد صوفی

پیر 12 اکتوبر 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف)کے چئیرمین عرفان اقبا ل شیخ اور سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی ،پیاف کے سیئنر اراکین اور سابقہ صدور پیاف و لاہور چیمبرکے سابقہ صدر میاں انجم نثار، میاں شفقت علی،شیخ محمدارشد، محمد علی میاں، ابوذر شاد، عرفان قیصر شیخ، سہیل لاشاری، عرفان قیصر شیخ، طاہر جاوید ملک نے پیاف کے وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم کو فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسو سی ایشن ( فرایا) کا بلا مقابلہ چیئرمین اور پیاف ہی کے ایگزیکٹو ممبر ارشد بیگ کو سیےئنر وائس چیئر مین فرایا منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیاف کی لیڈ شپ نے اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ شاہ زیب اکرم لاہور شہر کے مشہور صنعتکار اور سماجی شخصیت ہیں اور پیاف کے پلیٹ فارم سے انڈسٹری کے مسائل کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فرایا کا چیئر مین منتخب ہونا ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے