Live Updates

عمران خان کو منفی سیاست کو دروازہ بند کر دینا چاہیے،اکمل خان باری

پیر 12 اکتوبر 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ عمران خان کو منفی سیاست کو دروازہ بند کر دینا چاہیے ،حکومت کے ساتھ مل کر ملکی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ،این اے 122کا نیتجہ جمہوریت کی فتح ہے دنیا نے دیکھ لیا کون جمہوریت کا دشمن ہے اور کون جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جد و جہد کررہا ہے، لاہور کی عوام حق اور سچ کا فیصلہ کردیا ہے ، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارک بات پیش کرتے ہیں،عمران خان اور اس کے حواری کس منہ سے این اے 122 کے ووٹرز کا سامنا کریں گے،ایاز صادق کو کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز بھی یہ جان چکے ہیں کہ ان کو لیڈر عوام کا وقت ضائع کررہا ہے ،انہوں نے مزید کہاپارٹی ورکروں کی تمام طر حمایت اور دعائیں ایاز صادق کے ساتھ ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی اصل طاقت عوام ہے اور یو تھ ونگ کے شیر جوان جن کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے ایک بار پھر این اے 122میں مسلم لیگ(ن) کو فتح نصیب ہوئی ہے ،عمران خان دنیاکو تاثر دینا چاہتے تھے کہ پاکستان میں کبھی فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہوئے اور جو بھی حکومت آئی وہ دھندلی کے زور پر آئی ہے مگر ایک حلقے کے الیکشن نے عمران خان کے سب دعوے جھوٹے ثابت کردیے ہیں۔

`

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :