الیکشن کمیشن نے این اے 122لاہورکے غیر حتمی نتائج جاری کردیئے

مسلم لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق 74525ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

پیر 12 اکتوبر 2015 22:09

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122لاہورکے ضمنی انتخاب کے ریٹرنگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق 74525ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی نتائج کے مطابق 122 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کل 16امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے سردار ایاز صادق 74525ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے 72082 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامرحسن کی ضمانت ضبط ہو گئی انہوں نے819ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی کل شرح 43.10 فیصد رہی۔ پی پی 147کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی 31964ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف28402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،اس حلقہ سے کل 11 امیدواروں نے حصہ لیا۔