الیکشن کمیشن نے این اے144اوکاڑہ کے غیر حتمی نتائج جاری کردیئے ، آزاد امیدوار ریاض الحق جج 85714 ووٹ لے کر کامیاب

پیر 12 اکتوبر 2015 22:09

اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے144اوکاڑہ کے ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق جج 85714 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے144اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں 9 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے آزاد امیدوار ریاض الحق جج 85714 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی عارف چوہدری دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے 45199ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط ہو گئی، انہوں نے 6356 ووٹ حاصل کئے۔ آزاد امیدوار عبدالستار نے 14186ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی کل شرح 51 فیصد رہی۔کل 168689ووٹ ڈالے گئے۔

متعلقہ عنوان :