علما ء کر ام معاشرے کی کردار سازی میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں ،محبت رواداری اور یگانگت کا حقیقی اسلا می پیغام عوام تک پہنچا ئیں،کمشنر ساہیوال

پیر 12 اکتوبر 2015 21:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے علما ء کر ام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے کی کردار سازی میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں اور محبت رواداری اور یگانگت کا حقیقی اسلا می پیغام عوام تک پہنچا ئیں تاکہ معاشرتی بر ائیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو بھی فرو غ ملے ۔وہ پیر کو اپنے دفتر میں ڈویژنل امن کمیٹی کے شرکا ء سے خطاب کر رہے تھے جس میں آرپی او غلام محمود ڈوگر ،ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری ،ایڈیشنل کمشنر امتیاز نذیر اور اے سی جی اشفا ق الرحمن خان کے علاوہ اتحاد بین المسلمین ساہیوال ڈویژن اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ علما ء دیر پا امن اور امن دشمنوں کے خاتمے کے لیے مساجد کے پلیٹ فارم سے یگا نگت اور بھا ئی چارے کو فروغ دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو با ہمی اتحاد اور بھا ئی چارے کی فضا ء کو مکدر کرنا چاہتے ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذوالجناح اور مجا لس کے منتظمین کو یقین دلا یا کہ انتظا میہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کریگی جس کیلئے سیکورٹی کا فول پروف پلا ن تیار کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ تمام جلوس اور مجا لس کا اختتام دن کی روشنی میں کر نے کی کو شش کی جا ئے تاکہ بہتر سیکورٹی فراہم کی جا سکے ۔علما ء کے مطالبے پر کمشنر عظمت محمود نے کہا کہ لا ؤ ڈ سپیکر پر پا بندی علما ء اور مسا جد کے خلاف نہیں بلکہ ان عنا صر کے خلاف لگائی گئی ہے جو اس کا غلط استعمال کر کے معاشرے میں نفرت کو فروغ دے رہے تھے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے علما ء کرام نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو سراہا اور یقین دلا یا کہ تمام مکا تب فکر کے علما ء انتظا میہ سے بھر پور تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذوالجناح کے نئے جلو سوں کی اجازت نہ دی جا ئے اور روٹ کی پا بندی پر سختی سے عمل درآمد کر ایا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :