وزیراعلیٰ کی لاہور اور بعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس پرشدید برہمی کا اظہار،متعلقہ حکام کی سخت سرزنش
لوگ بیمار ہوتے رہیں او رمتعلقہ محکمے سوئے رہیں،یہ کسی صورت برادشت نہیں،شہبازشریف ہاؤسنگ سکیمیں اور کوآپریٹو سوسائٹیاں بھی کوڑا کرکٹ غیر قانونی سائٹس پر پھینکتی رہیں،لیکن متعلقہ ادارے خواب غفلت میں رہے، غیر قانونی سائٹس بیماریوں کی آماجگاہیں ہیں ،عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے انکا فوری خاتمہ متعلقہ ادارو ں کا فرض ہے،کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کوخواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا، نئی سائٹس کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے ،اربوں کمانے والی سوسائٹیوں کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کوڑا کرکٹ منظور شدہ سائٹس پر پھینکنے کا پابند بنایا جائے، صوبے کے عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
پیر 12 اکتوبر 2015 21:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کی سخت سرزنش کی ہے اوران غیر قانونی سائٹس میں کوڑا کرکٹ پھینک کرعوام کو بیمار یوں میں مبتلاکرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں لاہور اوربعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت بعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیرقانونی سائٹس بنتی رہیں او ر متعلقہ محکمے اورادارے سو ئے رہے اور متعلقہ حکام نے بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں-انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کی جانب سے بھی کوڑا کرکٹ غیر قانونی سائٹس پر پھینکا جا تا رہا لیکن متعلقہ ادارے خواب غفلت میں رہے-وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ کیا ان کے محکمے کی یہ ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس کا فوری نوٹس لیتے اورکارروائی عمل میں لاتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.