ایس ای سی پی کے زیر اہتمام محفوظ سرمایہ کاری کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 12 اکتوبر 2015 21:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان فنانشل سیکٹر میں موجود مواقعوں ، محفوظ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے میں اعتماد میں اضافے اور طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے سے تسلسل سے آگاہی سیمینار منعقد کررہا ہے۔ ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت رفاہ یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے ایسے ہی ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار کے شرکاء کو میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایس ایس ی پی کے حکام فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سیکموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار ، فوائد اور سرمایہ کاروں کو حاصل تحفظ سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

یس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔

اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علموں کو انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے پر دستیاب فنانشل سیکٹر اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس پورٹل پر مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار ، مالیاتی منصوبہ بندی کے تناظر میں تیار کی گئی کمپیوٹر گیم اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ طالب علموں نے ایس ای سی پی کے اقدام کو سراہا اور ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر سرمایہ کاری کی سکیموں اور قوانین کے متعلق سیمینار کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :