سینیٹ نے نئی روایات کا آغاز کیا ہے ،اس میں وفاق کی اکائیوں کے مسائل اور زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد اہم فیصلے کئے جاتے ہیں ،چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کاکونسل آف چیئر مین کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب

پیر 12 اکتوبر 2015 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے نئی روایات کا آغاز کیا ہے جس میں وفاق کی اکائیوں کے مسائل اور زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد ایوان بالا قائمہ ، خصوصی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں اہم فیصلے کئے جاتے ہیں۔ وہ پیر کوکونسل آف چیئر مین کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹیوں ، خصوصی کمیٹیوں کو اور زیادہ موثر بنانے ان کے سربراہان اور ممبران سینیٹ کے کردار کو مزید اجاگر کرنے کیلئے چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں کونسل آف چیئر مین کا اجلاس منعقد ہوا ۔ چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائمہ کمیٹیوں ، خصوصی کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نے نئی روایات کا آغاز کیا ہے جس میں وفاق کی اکائیوں کے مسائل اور زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد ایوان بالا قائمہ ، خصوصی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں اہم فیصلے کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سربراہان کمیٹی اور ممبران سینیٹ کی طرف سے کمیٹیوں کے اجلاسوں میں وزارتوں اور محکمہ جات کی کارکردگی کو جانچنے اورمسائل کے حل کیلئے کردار کو سراہا ۔ چیئر مین سینیٹ نے سربراہان کمیٹی کو یقین دلایا کہ بہتر کارکردگی کیلئے وہ ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :