وفاقی وزیر پانی وبجلی کی تقریر ایک پٹھان کو سمجھ آ گئی، اب شاید میڈیا کو بھی سمجھ میں آ جائے

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سیدکا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

پیر 12 اکتوبر 2015 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی کی تقریر ایک پٹھان کو سمجھ آ گئی اب شاید میڈیا کو بھی سمجھ میں آ جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کی تقریر کے اختتام پر چیئرمین سینٹ نے شاہی سید جنہوں نے نیپرا رپورٹ کے حوالے سے تحریک التواء جمع کروائی تھی بات کرنے کا موقع دیا تو شاہی سید نے کہاکہ وفاقی وزیر کی تقریر ایک پٹھان کو سمجھ آ گئی اب شاید میڈیا کو بھی سمجھ میں آ جائے۔

اس پر چیئرمین سینٹ نے کہاکہ اب خواجہ آصف ماسٹر ہیں جس سے ایوان میں ماحول خوشگوار ہو گیا۔ خواجہ آصف اپنی تقریر کے دوران بار بار میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے ایوان میں پریس گیلری کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک موقع پر آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوان کو بتاؤں گا لیکن یہاں میڈیا موجود ہے ۔ میڈیا کے سامنے نہیں بتا سکتا کیونکہ میڈیا رپورٹ کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے

متعلقہ عنوان :