حکومت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کے اقدامات اٹھائے ، ہزارہ کے علاقے تناول کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیاجائے ،سینیٹ میں دو قرار دادیں متفقہ طور پر منظور

پیر 12 اکتوبر 2015 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں دو قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں، ایک قرار داد جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار دادیں وفاقی حکومت سے مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، قرار داد کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا اور ایوان نے اس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر ثمینہ عابد نے قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہزارہ کے علاقے تناول کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔اس کے علاوہ سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سینیٹ2012کے قاعدہ 478کے ذیلی قاعدہ 4کے تحت قواعد میں قاعدہ 58میں ترمیم کے حوالے سے تحریک پیش کی، جسے ترمیم کیلئے متعلقہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :