این اے 122 ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز اتار لیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:48

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) این اے 122 ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز اتار لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب این اے 122 کا معرکہ ختم ہونے کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حلقے میں ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز اتار دیے ہیں۔ انتظامیہ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اتارے گئے بینرز کا کل وزن 52 من یعنی 200 کلو سے زائد بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :