مل جل کر ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں ،کسانوں کی بہتری کیلئے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے کاازسرنو جائزہ لے،شیخ آفتاب احمد

پیکج کاانتخابات سے کوئی تعلق نہیں، ایکسپورٹ کے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکے ،عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں کم ہوئی ہیں، کاٹن اورچاول کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہوئی، حکومت توانائی بحران پرتوجہ دے رہی ہے،وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورکاسینیٹ میں اظہارخیال

پیر 12 اکتوبر 2015 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہاکہ مل جل کر ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں اب پاکستان کے متعلق فیصلے کرنے ہیں کسانوں کی بہتری کیلئے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے کاازسرنو جائزہ لے اس پیکج کاانتخابات سے کوئی تعلق نہیں، ایکسپورٹ کے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکے عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں کم ہوئی ہیں کاٹن اورچاول کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہوئی بجلی بحران کی وجہ سے ایکسپورٹ کم ہوئی، حکومت توانائی بحران پرتوجہ دے رہی ہے۔

پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹراعظم سواتی نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان ملک کی درآمدات کی موجودہ صورتحال کوزیربحث لائے جس پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ ہماری معیشت نندی پورمیٹروبس کے اندردفن ہوچکی، قومی اثاثے کوذاتی ہوس کیلئے اونے پونے داموں فروخت کیاجارہاہے حکومت کی ترجیحات مختلف ہیں بجلی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اگر یہی رقم کے پی کے میں ہائیڈرل منصوبو پرخرچ کی جاتی تو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے برآمدات متاثر ہورہی ہیں حکومت آئی ایم ایف کے مینڈیٹ کے بجائے عوامی مینڈیٹ کو آگے لیکرجائے ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مزدورکسان معیشت خوشحال ہو اور عوامی بہتری ہو ۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ ایکسپورٹ کے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکے عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں کم ہوئی ہیں کاٹن اورچاول کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہوئی بجلی بحران کی وجہ سے ایکسپورٹ کم ہوئی اب حکومت توانائی بحران پرتوجہ دے رہی ہے انڈسٹری بند رہی جس سے ایکسپورٹ میں اضافہ نہ ہوسکا توانائی بحران کو ایل این جی کے ذریعے کم کیاجائیگا یقین ہے کہ آئندہ ڈیڑھ دو سالوں میں توانائی بحران پرقابو پالیں گے جس کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اورایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا گزشتہ سال کی بجائے اس سال ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا حکومت نے کسانوں کیلئے پونے تین کھرب کاپیکج دیاتاکہ وہ اپنی مشکلات پرقابو پاسکیں بدقسمتی سے اس منصوبے کو رکوادیا گیا جن لوگوں نے اس کو رکوایا ہے وہ اس کوبحال کرانے میں تعاون کریں مل جل کر ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں اب پاکستان کے متعلق فیصلے کرنے ہیں کسانوں کی بہتری کیلئے الیکشن کمیشن اپنے فیصلے کاازسرنو جائزہ لے اس پیکج کاانتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔