این اے 122میں جذبہ جیت گیا،قبضہ گروپ ہار گیا‘ندیم شاہ

عمران خان کو چاہئے کہ اب دھرنے دے کر عوام کا مزید وقت ضائع نہ کریں‘رہنما ن لیگ

پیر 12 اکتوبر 2015 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سید ندیم الحسن شاہ نے کہا کہ ایاز صادق کی جیت سچ کی جیت ہے،این اے122میں قبضہ گروپ ہار گیا اور جذبہ جیت گیا،جمہوریت جیت گئی،عوام نے ایاز صادق کو جتوا کر ثابت کردیا کہ پیسوں سے کسی کو نہیں خریدا جا سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو منفی سیاست کو دروازہ بند کر دینا چاہیے ،حکومت کے ساتھ مل کر ملکی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

این اے 122کا نتیجہ جمہوریت کی فتح ہے دنیا نے دیکھ لیا کون جمہوریت کا دشمن ہے اور کون جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جد و جہد کررہا ہے۔ لاہور کی عوام حق اور سچ کا فیصلہ کردیا ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارک بات پیش کرتے ہیں عمران خان اور اس کے حواری کس منہ سے این اے 122 کے ووٹرز کا سامنا کریں گے ۔ایاز صادق کو کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز بھی یہ جان چکے ہیں کہ ان کو لیڈر عوام کا وقت ضائع کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :