ڈبل شاہ سکینڈل میں شہری کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلوانے کی درخواست پر نیب پنجاب سے جواب طلب

پیر 12 اکتوبر 2015 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) لاہورہائیکورٹ نے ڈبل شاہ سکینڈل میں شہری کو لوٹی ہوئی 65لاکھ روپے کی رقم واپس دلوانے کی درخواست پر نیب پنجاب سے تین نومبر تک جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملتان روڈ کے رہائشی نثار احمد کا موقف تھا کہ ڈبل شاہ سکینڈل میں اس کے ساتھ65 لاکھ روپے کا فراڈ ہوا، نیب کو درخواستیں دینے کے باوجود بھی کوئی پیسہ واپس نہیں ملا، نیب نے ڈبل شاہ سکینڈل کے دیگر متاثرین کو رقوم واپس کروا دی ہیں مگر اسے رقم واپس نہیں دلوائی جا رہی۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ نیب کو درخواست گزار کی لوٹی ہوئی رقم بھی واپس دلوانے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے نیب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :