بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفددبئی سے چین کے دورے پرروانہ

پیر 12 اکتوبر 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیر کو دبئی کے راستے چین کے دورے پرروانہ ہوگیاجہاں وہ 14سے 16اکتوبر تک سلک روڈ کے بارے میں بیجنگ میں منعقدہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی خصوصی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ چین جانے والوں میں امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمن، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور چئیرمین کے پولیٹیکل سکریٹری جمیل سومرو شامل ہیں۔

اس کانفرنس کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے کیا ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد سلک روڈ کے بارے میں نئے ویژن اورمشترکہ ترقی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔ کانفرنس میں متعلقہ موضوعات پر بحث و مباحثہ اور تبادلہ خیال کے لئے مختلف پینل تشکیل دئے جائیں گے ۔پیپلز پارٹی کا یہ وفد اختتام ہفتہ وطن واپس لوٹ آئے گا۔ چین کے اس دورے کے دوران وفد چینی کمیونسٹ پارٹی اور دوسری اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :