لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا

بچوں کے بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار ، باپ سے لپٹ کر روتے رہے

پیر 12 اکتوبر 2015 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا، بچوں کے بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا، بچے باپ سے لپٹ کر روتے رہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے جڑانوالہ کی رہائشی خاتون سمیر ا بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر غلام مصطفےٰ نے اسے ایک سال قبل طلاق دے دی لیکن گیارہ سالہ طیب ، نو سالہ شاہد اور چھ سالہ ایمان کو زبردستی اپنے پاس رکھ لیا۔

عدالتی حکم پر بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کے حوالے کر دئیے ۔ تاہم بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اپنے باپ سے لپٹ کر زارو قطار روتے رہے۔ بچوں کی آہ وزاری اور بین نے احاطہ عدالت میں ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :