سینیٹ میں روز مرہ اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے اور مانسہرہ اور ہری پور کے علاقے میں واقعہ تناول کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

پیر 12 اکتوبر 2015 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ نے روز مرہ اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے اور مانسہرہ اور ہری پور کے علاقے میں واقعہ تاول کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ سینیٹ 2012 ء کے قاعدے 278 کے ضلعی قاعدہ 4 کے تحت مذکورہ قواعد میں قائدہ 58میں ترمیم کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپردکر دیا ۔

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے قرار داد پیش کی کہ وفاقی حکومت مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات اٹھائے حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سینیٹر ثمینہ عابد نے قرارداد پیش کی کہ حکومت امب (مانسہرہ اور ہری پور کے اضلاع میں واقع علاقہ تناول) کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے تحریک پیش کی کہ قواعد و ضوابط کاروانصرام کارروائی، سینیٹ 2012 کے قاعدہ 278 کے ذیلی قاعدہ چار کے تحت مذکورہ قواعد میں 58 میں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے کہ لفظ ’’دو‘‘ کو لفظ ’’ 24 ‘‘ سے بدل دیا جائیگا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ترمیم کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو سپرد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :