ڈاکٹر محمد نذیر ایسوسی ایٹ پروفیسر یورالوجی سرگنگارام ہسپتال تعینات

پیر 12 اکتوبر 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )محکمہ صحت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن سے سلیکٹ ہو کر آنے والے ڈاکٹر محمد نذیر کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ یورالوجی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وسرگنگا رام ہسپتال میں تعینات کر دیا ہے -ڈاکٹر محمد نذیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے-قبل ازیں ڈاکٹر محمد نذیر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، امیر الدین میڈیکل کالج اور سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں -ڈاکٹر محمد نذیر کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز آف پاکستان سے فیلوشپ کے علاوہ امریکا سے بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں -وہ جائنٹ کمیشن انٹرنیشنل یو ایس اے میں کام کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں -