مارشل آرٹس گرینڈ ماسٹر ایلن فوسٹر کا جی سی یو کا دورہ‘وائس چانسلر سے ملاقات

پیر 12 اکتوبر 2015 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) ورلڈ مارشل آرٹس کونسل کے صدر ایلن فوسٹر نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان سے تفصیلی ملاقات کی،جس میں مارشل آرٹس کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیئے باہمی تعاون پر ذور دیا گیا۔ایلن فوسٹر کا شمار دنیا میں مارشل آرٹس کے گیارہ گرینڈ ماسٹرز میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر ایلن فوسٹر نے طلباء سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی مارشل آرٹس کے سفر کے بارے میں مختصراََ بتایا۔وائس چانسلر سے ملاقات میں ایلن فوسٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹی میں ورلڈ میک کا علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کرنا چاہتے ہیں،جس سے پاکستان میں مارشل آرٹس کو فروغ ملے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ایلن فوسٹر کو جی سی یونیورسٹی کی شاندار تاریخ سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء میں بے انتہا قابلیت ہے،اگر ورلڈ مارشل آرٹ کونسل ٹرینر زاور رہنمائی فراہم کرے تو پاکستان میں مارشل آرٹس کا مستقبل روشن ہے۔اس موقع پر پاکستان میں ورلڈ آرٹس کونسل کے نمائندے سید نادر سادین،محمد وسیم اور محمد عاطف شفیق بھٹی بھی موجود تھے۔