پاکستان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا نوٹس لیکر ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت المسلمین

پیر 12 اکتوبر 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) مجلس وحدت المسلمین نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا نوٹس لیکر ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل سید محمد سبطین نے کہا کہ 8اکتوبر 2015ء کو سفاک قاتلوں نے افغان کمشنریٹ کے پولیس اہلکار ملک جرار علی حیدر پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور شہر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی گزشتہ کئی مہینوں سے شیعہ کمیونٹی کے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاک آرمی کے قائم کردہ امن کو سبو تاژ کرنے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غفلت کامظاہرہ کر کے سینکڑوں بے گناہ انسانوں کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاگیا، وحدت المسلمین پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہو چکی ہے ۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پشاور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال اورعزت کو تحفظ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :