ضمنی انتخاب نتائج ، (ن) کی طرف سے اراکین اسمبلی کیلئے حلقوں بارے نئی گائیڈ لائنز جاری کی جائینگی

انتخابی حلقوں میں کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھنے اور انکے مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائیگا‘ ذرائع

پیر 12 اکتوبر 2015 20:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اراکین اسمبلی کے لئے ان کے انتخابی حلقوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ، جسکے تحت انہیں اپنے انتخاب کے حلقوں میں کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھنے اور ان کے مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بطور سیاسی جماعت ضمنی انتخاب کے نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں اراکین اسمبلی کے لئے حلقوں بارے نئی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جس میں انہیں پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے انتخاب کے حلقوں میں کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھیں اور ان کے مسائل کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے ۔ دوسری طرف وزراء کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض حلقوں کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ میاں محسن لطیف کی شکست کا سبب ان کا اپنے حلقے کو نظر انداز ہے جسکی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :