ایف بی آر کارواں سال کے آخر تک سیلز ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

تمام کاروبار پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز بھی زیرغور ،بقایا جات کی ادائیگی کیلئے آخری موقع فراہم کیا جائیگا ‘ ذرائع

پیر 12 اکتوبر 2015 20:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال کے آخر تک سیلز ٹیکس نادہندگان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام کاروبار پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نے فیصلہ کیا ہے کہ متعدد بار یاددہانی کے باوجود جن افراد نے اب تک مالی سال 2014-15ء کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان کو رواں سال کے آخر تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا جبکہ ان کے تمام کاروبار پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ تاہم بقایاجات کی ادائیگی کے لیے انہیں آخری موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس ان افراد کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار موجود ہے۔