پٹرول سستا ہونے کے باعث موٹر سائیکل کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ کے دوران 2لاکھ 13ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں

پیر 12 اکتوبر 2015 20:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )پٹرول سستا ہونے کے باعث موٹر سائیکل کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ، رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بد ترین صورتحال اور پٹرول کے دام میں بتدریج کمی سے عوام کا رحجان موٹر سائیکل کی خریداری میں بڑھ چکا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا ستمبرمیں 26 فیصد زائد موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں ۔