حلقہ 122کے ضمنی انتحاب کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز اور سٹیمرز کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا

پیر 12 اکتوبر 2015 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت کے فوری بعد سمن آباد، اقبال، عزیزبھٹی اور گلبرگ ٹاؤنز کی انتظامیہ نے اپنی اپنی حدود میں حلقہ 122کے ضمنی انتحاب کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز اور سٹیمرز کو فوری طور پر ہٹا دیا۔ تمام ٹاؤنز نے اسپیشل سکواڈ کے ذریعے ان بینرز اور سٹیمرز/فلیکسز کو اُتارا۔

ٹاؤنز کا عملہ دن بھر ان کو اُتارنے میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے سمن آبا د اور اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے 2000ہزار بینرز اور400 فلیکسز کو اُتارا ہے جن کا وزن تقریباً700کلو ہے جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں1600سو بینرز اور500فلیکسز کو اُتارا گیا۔ ان کا وزن بھی تقریباً700کلو بنتا ہے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن نے 1569بینرز اور 534سٹیمرز/فلیکسزکو اُتارا جن کاوزن645کلو ہے۔ یوں مجموعی طور پر 1436فلیکسزاور5169بینرز کو اُتاراگیا اور ان کا مجموعی طور پر وزن تقریباً52من بنتا ہے۔