مسلم لیگ محمد نوازشریف کی زیرِ قیادت جمہوریت کے سفر کو جاری رکھے گی‘ خواجہ سعد رفیق

افواجِ پاکستان کو سیاست سے الگ کرنے والی فوجی قیادت پوری قوم کی تحسین اور ’’بِگ سیلوٹ ‘‘ کی مستحق ہے

پیر 12 اکتوبر 2015 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نوازشریف کی زیرِ قیادت جمہوریت کے سفر کو جاری رکھے گی، افواجِ پاکستان کو سیاست سے الگ کرنے والی فوجی قیادت پوری قوم کی تحسین اور ’’بِگ سیلوٹ ‘‘ کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

12اکتوبر کے یومِ سیاہ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کا دِن جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے عہد کی تجدید کا دِن ہے۔

ملکی ترقی کا واحد راستہ، توانا جمہوری روایات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر 1999سے 12اکتوبر2015تک کے سفر میں پاکستانی قوم کو آگ اور خون کے سمندر عبور کرنا پڑے۔ ہر مارشل لاء نے ملک کو پیچھے دھکیلا، افراتفری اور انتشار کو فروغ دیا۔ ملک میں لاقانونیت ، دہشت گردی ، کرپشن اور غربت ماضی کے چار مارشل لاؤں کا نتیجہ ہے۔