وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،7بھکاریوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

قبضے سے منشیات، اسلحہ برآمد، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، تفتیش جاری

پیر 12 اکتوبر 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران17ملزمان کو7 بھکا ریو ں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 24ڈبے بئیر ، 702گر ام چرس ، ہیر وئن ، افیو ن اسلحہ نا جا ئز4 پسٹل ، ایک 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم راجہ راحت کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ مار گلہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان تیمو ر اور عثمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 24ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔ تھا نہ ترنو ل پولیس نے گرفتار ملزم نثار احمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس نے تین ملزمان گلفا م احمد ، محمد ندیم اور محمد اقبال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 202گر ام چرس ، 256گر ام افیو ن ، دو پسٹل 30بور ، ایک 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم محمد جا وید جو کے افغا نی ہے متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کو ئی ثبو ت نہ دے سکا کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان نا زک محمود اور کا شف عبا سی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500گر ام چرس اور 250گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران7 پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پرانہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں۔ تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا ہو ۔ جرائم پیشہ عنا صر کے آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے ایسے افراد کے سا تھ کسی قسم کی نرمی یا رعا ئت نہ بر تی جا ئے جو معاشرے کا امن تبا ہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :