جس طرح خواجہ آصف نے نیپرا کی رپورٹ پر ایوان کو سمجھایا اگر اس کی پٹھان کو سمجھ آ گئی ہے تو میڈیا کو آ ہی گئی ہو گی، سینیٹر شاہی سید

پیر 12 اکتوبر 2015 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ جس طرح خواجہ آصف نے نیپرا کی رپورٹ پر ایوان کو سمجھایا اگر اس کی پٹھان کو سمجھ آ گئی ہے تو میڈیا کو آ ہی گئی ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر کے بعد سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت اچھے طریقے سے میٹروں کے معاملے پر نیپرا کی رپورٹ سے ایوان کو آگاہ کیا اگر باقی وزراء بھی ان کے نقشے قدم پر چلیں تو بہت سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے کی پٹھان کو سمجھ آ گئی ہے تو میڈیا سمجھ ہی گیا ہو گا کہ اصل کیا معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :