وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف نے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو پراؤنٹر قرار دیدیا

اگر ڈراموں میں کوئی بھول جائے تو پیچھے سے بیٹھا بندا ڈائیلاگ یاد کرا دیتا ہے ، خواجہ آصف

پیر 12 اکتوبر 2015 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف نے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو پراؤنٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈراموں میں کوئی بھول جائے تو پیچھے سے بیٹھا بندا ڈائیلاگ یاد کرا دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نیپرا کی رپورٹ پر اظہار خیال کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی لکھی ہوئی پرچی لی اور ان سے بات کی ۔

اس دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پرویز صاحب آپ خود بولیں جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز رشید پراؤنٹر ہیں جس طرح ڈراموں میں کوئی بھول جاتا ہے تو پیچھے بیٹھا بندا اسے یاد کرا دیتا ہے پرویز رشید بھی وہی کر رہے ہیں جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے ۔