دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی پوسٹر نمائش بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے

پاکستان آرٹ طالب علموں کی تخلیقی صلاحیتیں بین الاقوامی فنکاروں کے برابرہیں‘ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری

پیر 12 اکتوبر 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب آرٹ کونسل اور لاہورعجائب گھر کے تعاون سے ایک پوسٹر نمائش بعنوان’’ دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی ‘‘ لاہور سٹی ہیریٹیج میوزیم (پرانی ٹولنٹن مارکیٹ)میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح زعیم حسین قادری ۔ ایم پی اے ، گورنمنٹ آف پنجاب نے کیا ۔ نمائش میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا ء کی بنائی گئی پینٹنگز آویزاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زعیم حسین قادری نے لاہور میوزیم اور پنجاب آرٹ کونسل کی عظیم کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء کا شاندار کردار ہمارے ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر چکا ہے ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ہر سطح پر اُجاگر کر رہے ہیں تا کہ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی ہواو روہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام اپنے کام کی وجہ سے روشن کر سکیں ۔ نمائش میں ڈائریکٹر لاہور میوزیم ’’ سمیرا صمد‘‘ کیپر کوائنز ’’نوشابہ انجم‘‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل ’’چوہدری محمد آصف ‘‘ نے شرکت کی ۔نمائش 15اکتوبر تک صبح 10بجے سے شام 5:30تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :