بدین کے علاقے نندو میں پانی کی شدید قلت کے باعث کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ،محمد صدیق ،محمد بچل

پیر 12 اکتوبر 2015 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) بدین سے تعلق رکھنے والے آبادگاروں محمد صدیق پنہور اور محمد بچل نے کہا ہے کہ بدین کے علاقے نندو میں پانی کی شدید قلت کے باعث کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی طور پر مالا مال خطہ ہے اور اس کی اکثریت آبادی کاشتکاری سے منسلک ہے لیکن حکومت کسانوں اور آباد گاروں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

ندی نالوں اور واٹرکورسز کی صفائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آخری حصے کے کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا ہے ۔محکمہ آبپاشی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کررہا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آخری سرے کے آباد گاروں کے مسائل حل کیے جائیں اور انہیں پانی فراہم کیا جائے تاکہ وہ کاشتکاری کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :