سندھ ہائی کورٹ نے صدر جہانگیر پارک کے اطراف میں30اکتوبر تک تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا

پیر 12 اکتوبر 2015 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے صدر جہانگیر پارک کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ایڈمسٹریٹر کراچی کو آخری مہلت دیتے ہوئے 30اکتوبر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں عطا اﷲ شاہ بخاری کی جانب سے صدر جہانگیر پارک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جس کیس سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے ایڈمسٹریٹر کراچی سے استفسار کیا کہ وہ مزکورہ مقام سے تجاوزات کا خاتمہ کتنے دن میں کرسکتے ہیں جس پر عدالت نے ان کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر30 اکتوبر تک تجاوزات ختم کرنے کی آخری مہلت دے تھے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :