کراچی ،عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 12 اکتوبر 2015 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے انچارج رکن الدین کو دھماکہ خیز مواد کیس میں 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرزنے لانڈھی سیکٹر کے انچارج رکن الدین کو گرفتار کرکے 90 دن کی نظر بندی پرلیا تھا 90دن کی نظر بندی کے بعد رینجرز نے رکن الدین کو شرافی گوٹھ پولیس کے حوالے کیا تھا جہاں پولیس نے ملزم کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے انسداد دہشت گردی کی ہی عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن شکیل عرف بابا کو قتل کیس میں14 دن کے لیئے پولیس کے حوالے کردیا رینجرز نے شکیل عرف بابا کو نیوکراچی سے گرفتار کرکے 90دن کے نظر بندی پر لیا تھا رینجرز کے مطابق ملزم نے 46افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا90 دن کی نظر بندی کے بعد رینجرز نے ملزم کو نیو کراچی پولیس کو دھماکہ خیز مواد میں دیا تھا تاہم ملزم کو2010 میں ناظم آباد تھانے کی حدود میں گلفراز نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 14 دن کے ریمانڈ میں دیا گیا ہے۔