Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائیگا،علی زیدی

کراچی کے شہری تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 12 اکتوبر 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے گا ۔کارکنان متحد ہو کر اپنی اپنی یونین کونسل میں بھر پور انتخابی مہم چلانے کا آغاز کریں ۔کراچی کے شہری تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ کراچی کے بے تحاشہ مسائل کے حل کیلئے ایماندار اور خدمت کے جذبے سے سرشار منتخب نمائندوں کی ضرورت ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ’’انصاف ہاؤس ‘‘ میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، اراکین سندھ اسمبلی ثمر علی خان، خرم شیر زمان، ۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ کی حکمران جماعت اور متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لئے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں پر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے رویے کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ صوبائی حکومت کے وزراء اور عہدیدار اپنے علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر رکھیں ہیں ۔ حکمران جماعت پری پول رگنگ کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن کراچی کے شہری پیپلز پارٹی کے کھوکھلے نعروں اور کرپشن کی داستانوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں ۔تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی شہر کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور کراچی کا میئر تحریک انصاف کا کارکن ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات