عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ‘محمود الرشید

تخت لاہور ہونیکا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگ کیلئے اب اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو تاجا رہا ہے‘اپوزیشن لیڈر

پیر 12 اکتوبر 2015 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی شکست یقینی ہے ‘تخت لاہور ہونیکا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگ کیلے اب اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو تاجا رہا ہے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم اور اشتہارات کے ذریعے قومی خزانے سے کروڑوں روپے استعمال کیے مگر اس کے باوجود وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ سمیت حکومتی وزراء کی نیندیں حرام ہو گی ہیں اور(ن) لیگ کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست سے دوچار ہو جانا اور تحر یک انصاف کے امیدوار کا صرف2ہزار ووٹوں سے قومی اسمبلی کی نشست پر ہارجانا کوئی شکست نہیں بلکہ ہماری اخلاقی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ اوکاڑہ سے عبرت ناک شکست ہوئی ہے ، تحریک انصاف کا ووٹ بنک بڑھا ہے جبکہ (ن) لیگ کا ووٹ بنک کم ہوا ہے(ن) لیگ کا 3سیٹو ں میں سے دو سیٹوں سے ہارنا اور ایک سیٹ سے چند سو ووٹو ں سے جیتنا اُنکی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جو جنگ لڑ رہی ہے اسکو آخری دم تک جاری رکھا جائیگا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی اور سیاسی جماعت ہے اور ملکی مسائل کا حل بھی صرف پاکستان تحر یک انصاف کی ایماندار قیادت کے پاس ہے اور عوام کو تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر تے رہنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :