سپریم کورٹ کے سابق جج چوہدری اعجاز احمد قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

پیر 12 اکتوبر 2015 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) چوہدری اعجاز احمد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل ( منگل ) بعداز نماز ظہر مرحوم کی رہائش گاہ 394-Sڈیفنس کے قریبی مسجد اﷲ اکبر مسجد چوک ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و قل خوانی مورخہ 14اکتوبر بروز بدھ مذکورہ بالا مسجد میں سہ پہر تین بجے شروع ہوگی جبکہ دعا چار بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :