Live Updates

دھرنے کے اختتام کے بعد سے تحریک انصاف کو 8 ضمنی انتخابات میں شکست

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 20:23

دھرنے کے اختتام کے بعد سے تحریک انصاف کو 8 ضمنی انتخابات میں شکست

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) دھرنے کے اختتام کے بعد سے تحریک انصاف کو 8 ضمنی انتخابات میں شکست ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت مخالف دھرنا دیا گیا تھا جو 126 دن تک جاری رہا تھا۔ حکومت مخالف دھرنے کے اختتام کے بعد سے تحریک انصاف انتخابی سیاست میں مسلسل مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف دھرنے کے اختتام کے بعد سے ہونے والے ضمنی انتخابات میں 8 حلقوں میں شکست کا سامنا کرچکی ہے۔

دھرنے کے اختتام کے بعد سے تحریک انصاف کو این اے 19 ہری پور، این اے 122 لاہور، این ے 246 کراچی، این اے 137 ننکانہ صاحب، این اے 144 اوکاڑہ، این اے 108 منڈی بہاوالدین، پنجاب اسمبلی کی پی پی 196 اور پی پی 100 میں شکست ہوچکی ہے۔ جبکہ اس دوران تحریک انصاف لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 147 میں فتح حاصل کرپائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :