آسٹریوی کمپنی نے لطیف شاہ ون میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

پیر 12 اکتوبر 2015 20:19

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) آسٹریا کی کمپنی او ایم وی نے لطیف شاہ ون کے علاقے میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے کمپنی کی طرف سے پیر کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق یہاں ملنے والے گیس کے ذخائر کے مزید تجربات کئے جا رہے ہیں اور ابتدائی طور پر یہاں سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکالی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس دریافت کے بعد اس علاقے میں مزید کنویں کھودے جانے کا بھی امکان ہے ۔ یہ او ایم وی کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :