ڈنمارک کی مختلف کمپنیوں کا پاکستان میں توانائی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

وفاقی وزیر پانی وبجلی کی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون ، سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

پیر 12 اکتوبر 2015 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ڈنمارک کی مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انہیں یقین دلایا ہے کہ حکومت کمپنیوں سے مکمل تعاون کریگی اور انہیں بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے ناظم الامور ہیلی نیلسن نے خواجہ آصف سے ملاقات میں بتایا کہ ڈنمارک کی مختلف کمپنیاں سورج کی روشنی ، ہوا اور بایو ماس پر مشتمل بجلی گھر لگانا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے قابل تجدید توانائی کے ذخائر سے اب تک استفادہ حاصل نہیں کیا ہمارے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں سولر پاور پراجیکٹ کے بڑے امکانات موجود ہیں جبکہ بلوچستان میں ساحلی پٹی پر ہوا سے چلنے والے بجلی گھر لگائے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :