کراچی میں محرم کے دوران بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز بلال اکبر

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 20:12

کراچی میں محرم کے دوران بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا: ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں محرم کے دوران بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ ہاوس میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ 7 سال کو دوران محرم کے جلوسوں میں کراچی کے 95 حساس مقامات کی نشاندھی ہوئی ہے۔

کراچی کے ان 95 حساس مقامات پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مل کر پلان ترتیب دے رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اور سرویلینس سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے۔ کراچی میں محرم کے دوران بھی پولیس اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ کالعدم تنظیموں کیخلاف خصوصی آپریشن چہلم تک جاری رہے گا۔ جبکہ محرم کے دوران ہیلی کاپٹرز سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔