کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 20:07

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائیوں کے دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ ان کاروائیوں کے دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں میں کامران قریشی، خاور اور یامین شامل ہیں۔ کامران 12 لوگوں کے قتل اور جبری زکوۃ ،فطرہ اور کھالیں لینے اور دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنےمیں ملوث ہے ۔ ملزم خاور 5 افراد کےقتل کے کیسز میں ملوث جبکہ یامین عرف چڑیا 35 افراد کے قتل مین ملوث ہے۔ ملزمان نےبھارتی خفیہ ایجنسی "را"سے تربیت حاصل کی۔ ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیاہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔