صوبائی وزیر عطا مانیکا سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، بین الاقوامی مذاہب ہم آہنگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 12 اکتوبر 2015 19:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور عطا مانیکا سے ایرانی قونصل جنرل حسین بنی اسدی نے ملاقات اور بین الاقوامی مذاہب ہم آہنگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عطا مانیکا نے اسمبلی آف انٹر فیتھ ہارمنی عراق کے صدر آیت اﷲ عراقی کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے انہیں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔