پی ٹی آئی دھاندلی کا واویلا ختم کر کے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے ، این اے122 میں(ن)لیگ کی ایک بار پھر جیت نے ثابت کر دیا عوام، نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کابیان

پیر 12 اکتوبر 2015 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ عوام الزامات کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اب تحریک انصاف کو دھاندلی کا واویلا اور دھرنا سیاست کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوامی وملکی مسائل کے حل میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ، این اے122 میں(ن)لیگ کی ایک بار پھر جیت نے ثابت کر دیا کہ عوام، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں جن کی قیادت میں نہ صرف ملک اور عوام کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن بھی کیا جا سکتا ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سردار ایاز صادق کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد قومی جماعت ہے جس پر عوام کو مکمل اعتمادہے اسی لیے میں نہ مانوں کی سیاست اور ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو شکست ہوئی با شعور عوام نے ضمیر کے سوداگروں اور قبضہ مافیا کو یکسر مسترد کردیاہے عوام کی حمایت سے خدمت ،شرافت اورروداری کی سیاست کو فتح نصیب ہوئی ہے اور اب ایک بار پھرسردار ایاز صاد ق نئے جذبے او رعزم کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

شیر علی گورچانی نے کہا کہ عوام الزامات کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اب تحریک انصاف کو دھاندلی کا واویلا اور دھرنا سیاست کو ختم کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوامی وملکی مسائل کے حل میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔