آرمی چیف کی ترک شہر انقرہ ممیں خود کش حملے کی مذمت : آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 19:49

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے ترکی کے شہر انقرہ پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے انقرہ میں ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے انقرہ میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، مسلح افواج دکھ کی گھڑی میں ترکی کے عوام کے ساتھ ہیں۔

ترکی اور پاکستان کو ایک جیسے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔ آرمی چیف نےترکی کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے، انسدا دہشتگردی اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کو ترک لیجنڈ آف میرٹ کا اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :