عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ، بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی شکست یقینی ہے ‘تخت لاہور ہونیکا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگ کیلئے اب اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو تاجا رہا ہے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شیدکی وفود سے گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی شکست یقینی ہے ‘تخت لاہور ہونیکا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگ کیلے اب اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو تاجا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے نہ صرف قومی خزانے سے کروڑوں روپے استعمال کیے بلکہ حکومتی وزراء کی نیندیں بھی حرام رہی ہے اور اسکے باوجود (ن) لیگ کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست سے دوچار ہو جانا اور تحر یک انصاف کے امیدوار کا صرف2ہزار ووٹوں سے قومی اسمبلی کی نشست پر ہارجانا کوئی شکست نہیں بلکہ ہماری اخلاقی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جو جنگ لڑ رہی ہے اسکو آخری دم تک جاری رکھا جائیگا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی اور سیاسی جماعت ہے اور ملکی مسائل کا حل بھی صرف پاکستان تحر یک انصاف کی ایماندار قیادت کے پاس ہے اور عوام کو تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر تے رہنا ہوگا ۔