کراچی کی سیکیورٹی کیلئے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل ،عاشورہ محرم کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے

پیر 12 اکتوبر 2015 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کراچی کی سیکیورٹی کیلئے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ،عاشورہ محرم کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے،جلوس و محافل میں داخل ہونے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی میں ماہ محرم الحرام کے موقع پردہشت گردی کے حملے و سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے،سیکیورٹی پلان میں61 امام بارگاہیں ،158 جلوس ،601 مجالس اور 22 مساجدکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 238 امام بارگاہیں،398 جلوس، 2028 مجالس اور453 مساجد کوبھی انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واعظ کی 3 محافل کو انتہائی حساس اور 70محافل کوحساس بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر میں عاشورہِ محرم کے دوران 660 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے مغربی رینج میں 1553 مجالس اور 266 جلوس،شرقی رینج میں 3102 مجالس اور540 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ جنوبی رینج میں 796 مجالس برپا کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ماہ محرم الحرام میں یوم عاشورہ کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جس کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی اور جلوس کی کڑی نگرانی جائے گی جبکہ جلوس و محافل میں داخل ہونے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :